محبت میں پا لینے کی پیاس سب سے زیادہ مشکل ہوتی ہے، کیوں کہ جب آب حیات کا دریا سامنے بہہ رہا ہو تو کون ہو گا جو صرف ایک دو گھونٹ پر اکتفا کرے گا ؟
پا لینے کی پیاس جدائی کی پیاس سے کہیں زیادہ ہوتی ہے اور اگر یہ پیاس لگ جاتے تو ملن جدائی سے زیادہ اذیت ناک بن جاتا ہے، لیکن افسوس ہماری یہ محدود زندگی کبھی ہمیں اس دریا سے پوری طرح سیراب نہیں ہونے دیتی۔
ہم ابھی چند گھونٹ ہی حلق سے اتار پاتے ہیں کہ جانے کا وقت آ جاتا ہے۔
خدا اور محبت
Comments
Post a Comment