وہ شخص جو اپنے احساسات کو کسی شکل میں پیش کرکے دوسرے ذہن پر منتقل کرسکتا ہے وہ دراصل اپنے دل کا بوجھ ہلکا کرنے کی قدرت کا مالک ہے۔ اور وہ شخص جو محسوس کرتا ہے مگر اپنے احساس کو خود آپ اچھی طرح نہیں سمجھتا اور پھر اس اضطراب کو بیان کرنے کی قدرت نہیں رکھتا اس شخص کے مرادف ہے جو اپنے حلق میں ٹھنسی ہوئی چیز کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہا ہے مگر وہ گلے سے نیچے اترتی جارہی ہو۔۔۔۔۔۔یہ ایک ذہنی عذاب ہے جسکی تفصیل لفظوں میں نہیں آسکتی۔
-- سعادت حسن منٹو --
Comments
Post a Comment