وہ جُدا ہو گئیں ۔۔
Born: November 28, 1928
Died: February 4, 2017
۔
وقت کی رفتار اپنے دھیمے پن لیکن سفاکیت کی اوڑھنی میں کسی نئے زاوئے کی محتاج نہیں ۔۔ جو آیا ہے اُسے خالق کے ہاں لوٹنا ہے ۔۔۔ کان پڑے خبر ملی کہ ماں جیسی خدوخال سے جُڑی ، حساس گداز جھریوں کے جھرمٹ میں شگفتہ چاشنی کے تاروں کی سی ٹھنڈک میں لدی بانو قدسیہ دنیا فانی سے کوچ کر گئیں ۔۔
یقین کرنا مجبوری ہے لیکن ایسے لوگ واقعی معاشرے کی کوکھ میں جنم لینے والے وہ تازہ نو بہار ہوتے ہیں جن کے سبب اس اندھیر نگری کے ظلم صفت چہروں سے پردہ اُٹھتا نظر آتا ہے ، عدالتیں انصاف نہ کریں نہ سہی ، ریاستیں اپنے پالکوں کی پرورش نہ کریں نہ سہی ، لیکن ایسے بڑے قد کے لوگوں کا قلم گریباں چاک کرتا ہی رہا ہے ۔۔۔۔ ایسے لوگ امر ہیں ۔۔۔۔ اُن کی بیاض میں مزید کچھ کہنے کو الفاظ نہیں کیونکہ وہ ماں جیسی تھیں ، معاشرے کی ماں ۔۔۔ جن کی تعلیم سے معاشرہ پرورش کے دہانے اپنی عمر کی باقیات سمیٹ سکتا ہے ۔۔۔
۔۔ اللہ جنت الفردوس میں عالیٰ مقام عطا فرمائے ۔

Comments
Post a Comment